Lines Headquarters Rawalpindi 16

آر پی او پولیس لائنزہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پولیس افسران وملازمان سے اجلاس

راولپنڈی:آر پی اوراولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنزہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پولیس افسران وملازمان سے اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں آرپی اوراولپنڈی کی جانب سے ہدایات جاری،سخت محنت اورلگن سے ہم پولیس کاامیج مزید بہتربناسکتے ہیں،فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح میں شامل ہے، آرپی او۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی صدارت پولیس لائنزہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پولیس افسران وملازمان سے اجلاس کا انعقاد کیاگیا،اجلاس میں سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران،دیگر پولیس یونٹس کے نمائند گان اورپولیس اہلکاروں نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اورنعت سول ؐمقبول سے کیاگیاجس کے بعد سی پی اومحمد احسن یونس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس پہلے بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے مصروف عمل ہے جس کا مظاہرہ محرم الحرام میں سامنے آیا اورآئندہ بھی راولپنڈی کے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورسروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی،آرپی اوراولپنڈی عمران احمر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی کارکردگی اورامیج کوبہتر بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے جائیں گے،ضلع میں قبضہ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے افسران و اہلکاروں کومثالی محکمانہ وقانونی کاروائی کا سامنا کرناپڑے گا،جر ائم کے خاتمہ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے فوری ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی،تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آیاجائے،اچھارویہ ہی سروس ڈیلیوری ہے،کسی بھی شہری کے ساتھ نارواسلوک برداشت نہیں کیاجائے گا،پولیس فورس کی ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے،سینئر کمانڈ سمیت ہرسطح پر پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے اقدامات کی آپ سب سے توقع کرتاہوں،،سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کی جانب سے پولیس ویلفیئر کے لیے کیے جانے والے اقدام اورایس اوپیز قابل تحسین ہیں،ان پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے،راولپنڈی ایک اہم ضلع ہے جس کی سیکورٹی بھی انتہائی اہم ہے،سخت محنت اورلگن سے کام کرکے ہم راولپنڈی پولیس کاامیج مزید بہتراوروقار میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں