Department of Health 16

ستیاں بیسک ہیلتھ یونٹ اریاڑی،،،

کوٹلی ستیاں بیسک ہیلتھ یونٹ اریاڑی مکمل لیکن محکمہ صحت کے حوالے ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکاربی ایچ یو (BHU) اریاڑی عرصہ چار سال سے مکمل ہے لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے افتتاح نہیں ہو رہاکوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ اریاڑی میں بیسک ہیلتھ یونٹ بنایا گیا ٹھیکدار کی طرف سے غفلت کی وجہ سے باؤنڈری وال گر رہی ہے بجلی کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے 5 لاکھ واپڈا کو مل چکے ہیں لیکن ابھی تک میٹر نہیں لگ سکا اور ٹھیکدار نے بھی ابھی تک کام مکمل نہیں کیا مین ہول پر ڈھکن نہیں ہیں، پانی کی سہولت دستیاب نہیں، پانی کے ٹینکیاں زمین پر پڑی ہیں، بجلی کا کنکشن نہ لگایا جاسکا اور صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے منتحب نمائندوں کو چاہیے کہ جلد سے اس بیسک ہیلتھ یونٹ کو مکمل کرکے افتتاح کیا جائے اور عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کیے جائیں اور ٹھیکدار کی بنائی گئی عمارت کی انسپیکشن کروا کر جو کام باقی ہیں وہ مکمل کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں