Search operation 15

تھانہ وارث خان کے علاقے چاہ سلطان اور گردونواح میں سرچ آپریشن،،،

تھانہ وارث خان کے علاقے چاہ سلطان اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد،سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں، کرایہ داروں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے چاہ سلطان اورگردو نواح میں ایس ایچ او وارث خان کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران ایس ایچ اووارث خان سمیت پولیس کی بھاری نفری، لیڈیز پولیس، ایلیٹ سیکشن،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران153گھروں،72کرایہ داروں اوران کے کرایہ داری کوائف کے علاوہ انفرادی طور پر 310افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپر یشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02ملزمان سجاد حسین اور محمد ندیم کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضہ سے 01رائفل 44بور،01رائفل 12بور،01پستول 30بور معہ ایمونیشن اوردوربین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصدنیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کر کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں