Lines Headquarters Rawalpindi 12

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف کی وفد کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف کی وفد کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی آمد

سی پی او محمد احسن یونس، سی ٹی او سید علی اکبر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل نے وفد کا استقبال کیا،

وفد میں سیف اللہ نیازی چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ شہریار ریاض سابقہ ایم پی اے، عارف عباسی سابقہ ایم پی اے اور دیگر افراد شامل تھے،

سی پی او نے وفد کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں بریفنگ دی، وفد کے شرکاء نے راولپنڈی پولیس کے مختلف پراجیکٹس ٹیگ، مانیٹرنگ کے نظام اور ہیلپ لائن 111CPORWP کی افادیت کو سراہا،

وفد کے شرکاء نے مین لیس پیپر لیس پولیس سٹیشن مشین کے پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لی اور اس پراجیکٹ کو جلد فعال بنانے کی اہمیت پر زور دیا،

وفد نے پولیس ویلفیئر مرکز کا دورہ کیا اور فورس کی فلاح کی اس اہم سہولت کی تعریف کرتے ہوۓ اسے دیگر اضلاع میں متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا،

وفد نے کانفرنس روم، میس ہال اور آڈیٹوریم کا دورہ کیا اور فورس کی فلاح کے لئے سی پی او محمد احسن یونس کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا،

وفد نے شہداء گیلری کا دورہ کیا جہاں وفد کے شرکاء نے 108 شہداء راولپنڈی پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،

سیف اللہ نیازی نے شہداء گیلری میں وزٹ کے دوران راۓ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے،

وفد نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے قائم کردہ پاکستان کے پہلے تحفظ ٹرانسجینڈر رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا،

ٹرانسجینڈرز کے لئے تحفظ جیسے مراکز پاکستان کے دیگر اضلاع میں بھی ہونے چاہئیں، شرکاء وفد

راولپنڈی پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوۓ شہریوں اور پولیس فورس کی فلاح کے پراجیکٹس قابل تحسین ہیں، شرکاء وفد

وفد کے شرکاء نے سی پی او محمد احسن یونس کے شہریوں اور پولیس کی سہولت کے لئے اٹھاۓ جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوۓ ان اقدامات کو پاکستان بھر میں متعارف کروانے کی خواہش کا اظہار کیا

ترجمان راولپنڈی پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں