Open gasoline 14

کھلے عام پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت میں ملوث04 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کھلے عام پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت میں ملوث04 ملزمان گرفتار،100لیٹرپٹرول اور200لیٹر ڈیزل برا ٓمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کھلے عام پٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول کی ترسیل و فروخت کرنے والے ملزم وحیدخالد کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے200لیٹرڈیزل اور45لیٹرپٹرول برآمد ہوا،ملزمان پٹرول پمپ سے پٹرول ڈرم اور گیلن میں بھروا کر فروخت کرتے تھے، ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول کی ترسیل و فروخت کرنے والے 03ملزمان ارسلان رفیق،محمد ناصراورسید ابرار کو گرفتار کر لیا،ملزم ارسلان کے قبضہ سے 15لیٹر،ملزم محمد ناصر کے قبضہ سے20لیٹر اور ملزم ابرار کے قبضہ سے20لیٹر کھلا پٹرول اور دیگر آلات و پیمانے برآمدکر لیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے کسی کو کھلے عام پٹرول کی فروخت اور غیر قانونی گیس کی ریفلنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں