Rawalpindi Police 16

راولپنڈی پولیس کے6600سے زائد افسران و ملازمان تعینات،،،

راولپنڈی:یوم عاشور پر فول پروف سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے6600سے زائد افسران و ملازمان تعینات،سی پی اوراولپنڈی کی خصوصی ہدایت پریوم عاشور کے مرکزی جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان جاری،سیکورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس کی سیکورٹی اور ٹریفک کے لیے 3000سے زائدجبکہ دیگر مجالس و جلوس ہائے کیلئے 3600سے زائد پولیس افسران وملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم،منتظمین وشرکاء مجلس /جلوس پولیس افسران وملازمان سے تعاون کریں اور محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کریں،سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر یوم عاشورکے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا،،سیکورٹی پلان کے مطابق جلوس کی سیکورٹی کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران وملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،راولپنڈی میں 10محرم الحرام کو مرکزی جلوس کے علاوہ 64 جلوس اور113مجالس منعقد ہوں گی جن پر3600سے زائد افسران و ملازمان اور مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے تعینات افسران وملازمان سمیت مجموعی طور پر6600سے زائد افسران وملازمان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی اور روٹ میں آنے والی گلیوں، سڑکوں، ڈائیورژن پوائنٹس اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا، جلوس کی سیکورٹی تین حصار پر مشتمل ہوگی اور جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،جلوس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے،شہریوں کی سہولت کیلئے یوم عاشور پر ٹریفک کی روانی کیلئے بھی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے،سی پی او محمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران شرکاء مجالس /جلوس کو مکمل سیکورٹی فراہم کررہی ہے، قانون کی پاسداری اور عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے آئندہ منعقد کی جانے والی مجالس/جلوس کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سی پی او دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر24/7سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہنا تھاکہ منتظمین اورشرکاء مجلس /جلوس سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات پولیس افسران وملازمان کے لیے مکمل تعاون کریں اورمحرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے ذمہ دار شہری کے طور اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں