Assistant Sub-Inspector 36

امام بارگاہ حیدریہ اور گردوونواح میں سرچ آپریشن،،،

راولپنڈی:محرم الحرام کے سلسلہ میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈہوک رتہ، امام بارگاہ حیدریہ اور گردوونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کا مقصدمحرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنا ہے، ایس پی راول۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلہ میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈہوک رتہ، امام بارگاہ حیدریہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس، سیکورٹی برانچ، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر94گھروں کو چیک کیا گیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،سماج دشمن عناصر کی تلاش اور کسی بھی تخریب کاری سے بچنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں