Muharram 19

انجمن تاجران سے میٹنگ،،،

راولپنڈی :ایس پی راول کی محرم الحرام کے سلسلے میں شاہین فورس انتظامیہ اور انجمن تاجران سے میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کے علاوہ شاہین فورس کی انتظامیہ اور انجمن تاجران کے نمائندگان کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے شاہین فورس، انتظامیہ اور انجمن تاجران سے میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں ڈی ایس پی وارث خان طارق محبوب کیانی،ڈی ایس پی سٹی اثر علی،ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اور ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاون کے علاوہ شاہین فورس کی انتظامیہ اورانجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی،ایس پی راول نے شاہین فورس کے ممبران کو جو رضاکارانہ طور پر محرم الحرام کے دوران امن و مان کی خاطر خدمات پیش کرتے ہیں اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ بغیر کسی لالچ کے ہر سال محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے اہم کردار اداکر تے ہیں اورقیام امن کے لیے انجمن تاجران کا کردار بھی اہم ہے، اس سال بھی ہم آپ سے اُمید کرتے ہیکہ آپ راولپنڈی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے،جس پر میٹنگ میں موجود شاہین فورس کی انتظامیہ اور انجمن تاجران نے محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ اپنی خدمات اور تعاون کا مکمل یقین دلایا، میٹنگ کے آخر میں امن و امان اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں