Motorcycles stolen 15

موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،،،

راولپنڈی:تھانہ چونترہ پولیس کی اہم کارروائی، موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کار و موٹر سائیکلز چوری کے انسداد کے لیے ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں، جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ اوچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم قدید حسین عرف گٹو کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 02چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئے،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزم نے چوری شدہ موٹر سائیکلز کو فروحت کرنے اور دیہی علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید انٹروگیشن جاری ہے،ایس پی صدر نے کہا کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے اور کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں