raja-bazaar 37

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی راجہ بازار میں ناجائز تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف کاروائی۔

راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ا برار قریشی نے اپنی نگرانی میںاپنی ٹیم اور لفٹر کے ہمراہ مل کر سٹی صدر روڈ،گنجمنڈی روڈ،باڑا مارکیٹ اور امپریل مارکیٹ پر ناجائز تجاوزات و نو پارکنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 117گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 5ریڑھیوں کو قبضے میں لے لیا۔ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ابرار قریشی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کوبر قرار رکھنے کے لیے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں ،ناجائز تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انھیں ہر طرح کی ٹریفک سہولت فراہم کی جا سکے ۔ڈی ایس پی ٹریفک سٹی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کسی قسم کی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور نو پارکنگ، غلط پارکنگ اور ناجائز تجاوزات سے گریز کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے تعاون کریںاور ان کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ،نو پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا عمل بلا امتیاز جاری رہے گا ۔ اس کے ساتھ شہریوں کو قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے بریفینگ کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں