cpo 24

سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس،،،

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں سی پی او راولپنڈی کے علاوہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کی شرکت،اجلاس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی پالیسی کے مطابق پولیس ملازمین اور شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سی پی او کی جانب سے ویلفیئر کے سلسلہ میں زیر التواء کیسز کو جلدیکسوکرنے کے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی پالیسی اور وژن کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس فورس اور شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے، اسی سلسلہ میں راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی زیر صدارت پولیس ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی پی او راولپنڈی کے علاوہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی ہیڈ کوارٹرز تیمور خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز منصور عالم اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی،اجلاس میں پولیس ملازمین اور شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیرکے خصوصی احکامات اور ذاتی دلچسپی کے پیش نظر شہداء کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے اب تک 09شہداء کے اہل خانہ کو ان کی پسند کے مطابق 13کروڑ 35لاکھ روپے مالیت کے 09گھر خرید کران کے حوالے کیے، جبکہ نقد مالی امداد کی صورت میں 87لاکھ 75ہزار روپے اداکیے گئے، پولیس افسران و ملازمان کے علاج ومعالجہ، محکمانہ قرض کی سہولت، احسن کارکردگی پر انعامات سمیت تفتیشی بلز کی مد میں کروڑوں روپے رقوم کی ادائیگی کی گئی ہے، دوران ڈیوٹی احسن کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمان کو نقد انعامات کی صورت میں 61لاکھ 83ہزار 275روپے، پولیس ملازمین کو محکمانہ قرضہ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے 13لاکھ 65ہزار روپے جبکہ پولیس افسران و ملازمین کو علاج و معالجہ کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے 57لاکھ 04ہزار 887روپے، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیشی افسران کے مسائل کے بروقت حل کیلئے تفتیشی بلز کی مد میں 01کروڑ 86ہزار 421روپے کی خطیر رقم تفتیشی افسران کو کراس چیکس کی صورت میں ادا کی گئی، راولپنڈی پولیس نے اپنے شہداء کے اہل خانہ کو عیدالفطر اور عیدالاضحی پربھی یاد رکھتے ہوئے 100سے زائدشہداء کے اہل خانہ کو عید پیکج کے طور پر 20لاکھ روپے اداکیے گئے، سی پی او محمد احسن یونس نے اجلاس کے اختتام پر پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے زیر التواء کیسز کو جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے تاکہ ملازمین کی بروقت ویلفیئر کو یقینی بنایا جا سکے، راولپنڈی پولیس اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی اور نہ ہی اپنے ملازمین کو ہر ممکنہ امداد /سہولت فراہم کرنے سے پیچھے ہٹے گی، راولپنڈی پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلارہی ہے جبکہ پولیس ویلفیئر کے حوالے سے کئی دیگر پراجیکٹس بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں