Muharram 16

ایس پی پوٹھوہار کی زیر صدارت محرم الحرام،،،

راولپنڈی ایس پی پوٹھوہار کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں ٹیکسلا سرکل کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام، تحصیل امن کمیٹی، مذہبی شخصیات اور انجمن تاجران کے نمائندوں سے میٹنگ کا انعقاد،شرکاء میٹنگ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی، مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و یگانگت کو فروغ اور مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت کی حوصلہ شکنی کی جائے، ایس پی پوٹھوہار۔ تفصیلات کے مطابق ایس پوٹھوہار ڈویژن کے زیرصدارت محرم الحرام کے سلسلے میں جامع مسجد مرکزی بستی لالہ رخ واہ کینٹ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹیکسلا، اے سی ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ، پیر سعید، صابزادہ محمود احمد عباسی، قاری ادریس، عتیق الرحمان شاہ اور دیگر شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے میٹنگ میں تمام شرکاء کو پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے بارے آگاہ کیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،علماء کرام اپنے خطبات میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ منافرت کی حوصلہ شکنی کریں، محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے آپ کا تعاون ناگزیر ہے،ایس پی نے مزید کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے گی، میٹنگ میں موجود تمام شرکاء نے اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،میٹنگ کے آخر میں امن وامان اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں