Assistant Sub-Inspector 14

ڈھوک سیداں روڈ پر کار میں فیملی کے ساتھ واردات کا معاملہ،،،

راولپنڈی:تھانہ نصیر آباد کے علاقے ڈھوک سیداں روڈ پر کار میں فیملی کے ساتھ واردات کا معاملہ،ایس پی پوٹھوہار کا نوٹس، اے ایس پی کینٹ اورایس ایچ او نصیر آباد کو فوری ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے ڈھوک سیداں روڈ پر کار میں فیملی کے ساتھ واردات ہوئی،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کینٹ اورایس ایچ او نصیر آباد کو فوری ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا،ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ عدیل ناصر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے،تفتیشی افسران اور فرانزک ٹیم موقعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں،ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں