Search operation 14

سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں اور کرایہ داروں کے کوائف کی چیکنگ،،،،

راولپنڈی:تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے پنڈوڑہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں اور کرایہ داروں کے کوائف کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونیوٹاؤن کی زیر نگرانی پنڈوڑہ اورگرد نواح میں سرچ آپریشن کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران ایس ایچ او نیوٹاؤن سمیت پولیس کی بھاری نفری، لیڈیز پولیس، ایلیٹ سیکشن،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران 21گھروں،20کرایہ داروں اور انفرادی طور پر 65افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اورشہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں