breaking news murree 13

اسکی اہلیہ کا 65 سالہ والدہ پر تشدد

راولپنڈی:تھانہ گوجرخان کی علاقہ وارڈ نمبر 7 میں ناخلف بیٹے اور اسکی اہلیہ کا 65 سالہ والدہ پر تشدد، سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کے علاقہ وارڈ نمبر 7 میں ناخلف بیٹے اور اسکی اہلیہ کا 65 سالہ والدہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان بیٹا نبیل ابرار اور بہو ثناء ایوب کو گرفتار کر لیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق بیٹے نبیل ابرار اور بہو ثناء ایوب نے مکان کے تنازعہ پر بزرگ ماں جی کو تشدد کا نشانہ بنایا،ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،سی پی او محمدا حسن یونس کا کہنا تھا کہ ماں جیسے مقدس رشتے کی بے توقیری اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،راولپنڈی پولیس ہر قسم کے تشدد کی حوصلہ شکنی کرتی ہے، والدین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں