پولیس چوکی گھوڑا گلی اور انگوری دونوں کو ختم

By Usman Ali ستمبر 15, 2023
Police stationPolice station

مری:نامعلوم وجوہات کی بناپرپولیس کے اعلیٰ حکام نے پولیس چوکی گھوڑا گلی اور انگوری دونوں کو ختم کر دیا گیا اس امر کاانکشاف معروف سیاسی وسماجی شخصیت آصف شوکت عباسی اوراہلیان علاقہ نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پولیس چوکی گھوڑا گلی کسی صورت ختم نہیں ہونے دینگے اور مین روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جائے گا ان کاکہنا ہے کہ پولیس چوکی گھوڑا گلی 1860 میں قائم ہوئی تھی یہ چوکی اہم ترین شاہراہ پرواقع ہے جوپنجاب کو کے پی کے کوجاتی ہے اور اسی راستے سے خیبرپختونخواہ سے پنجاب کی طرف منشیات اور سمگلنگ ہوتی ہے یہاں پر پہلے سے ہی منشیات فروشی کے دھندے عروج پر ہیں نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے جبکہ لوگوں کی گاڑیوں سے بھی قیمتی اشیاء چوری کرلی جاتی ہیں اوردوکانوں سے بھی قیمتی سامان چوری ہوجاتا ہے ان وارداتوں میں آئے دن اضافہ بھی ہورہا ہے اہل گھوڑاگلی نے آئی جی پولیس پنجاب اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری گھوڑاگلی پولیس چوکی کو بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ کے عوام کو تحفظ مل سکے اوریہاں جرائم کی شرح میں بھی اضافہ کوروکاجاسکے۔

About Author

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے