Beggars 16

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،،،

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اسپیشل اینٹی بیگر سکوا ڈ کے انچارج عدیل عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات سے1672پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کرراولپنڈی کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت 24بھکاریوں کے خلاف ایف آر بھی درج کروائیں۔ انچارج بیگر سکواڈ عدیل عباسی کا کہنا تھاکہ شہرسے بھکاریوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سٹی ٹریفک پولیس شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا خصوصی ©”اینٹی بیگرز سکواڈ”راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراﺅں اور چوراہوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کر رہا ہے۔انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ شاہراہوں پر گداگروں کی حوصلہ شکنی اور گدا گری کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تا کہ گدا گری جیسی لعنت کو معاشرے سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں