Firing 16

ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ،،،

راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس پی صدرنے بتایا کہ ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 02ملزمان زکی خان اورسفیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے،ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے02 ملزمان اسد شاہ اورقمر رضا کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس پی راول نے بتایاکہ ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمت اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہوائی فائرنگ کے انسداد اور ناجائز کے خاتمے کیلئے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں