Wardens 17

وارڈنزکی اچھی کارکردگی ہی انھیں دوسروں سے ممتازکرتی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر

راولپنڈی سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ٹریفک پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی سید علی اکبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس میں بہترین کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفیکیٹ اور انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ ٹریفک وارڈنز پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے انھیںسرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جاتا ہے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ٹریفک وارڈنز کی اچھی کارکردگی ہی انھیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے اور ان کی فرض شناسی ،دیانتداری اور ایمانداری محکمہ پولیس کے تشخص اوروقار کو بحال کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں