Traffic plan 17

راولپنڈی نے 14اگست کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے 14اگست کے موقع پر شہریوں کو ٹریفک کی تمام سہولیات اور ون ویلنگ کی روک تھام کرنے کے لیے راولپنڈی سمیت تحصیل ہائے کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، وارڈن افسران اور ٹریفک اسسٹنٹس خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔14اگست پر ون ویلنگ یا کار سکٹنگ کی روک تھام کے لیے 6سپیشل سکواڈ بنائے گئے ہیں جو کہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب منچلوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لا کر انھیں جیل بھیجا جائے گا۔مری کے داخلی راستوں پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گی جہاں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی۔ جبکہ سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نظر رکھتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی سید علی اکبر نے سرکل کے تمام ڈی ایس پی صاحبان کو احکامات جاری کیے کہ ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیںاورمحنت اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر عوام الناس کو ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیںاس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ ان اہم دنوں میں اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کم عمری میں انھیں موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے گریز کریں تا کہ آپ کو کسی قسم کی قانونی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں