Raja Bazaar 18

راجہ بازار کی تہذیب اور تمدن کو اجاگر کرنے کا فیصلہ

راجہ بازار کی تہذیب اور تمدن کو اجاگر کرنے کا فیصلہ ۔ چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ
شہری ترقی کے لیے آر ڈی اے کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ کامران لاشاری رالپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے راولپنڈی کی تہذیب اور ثقافت کو اس کی اصلی حالت میں اجاگر کرنے ، راجہ بازار راولپنڈی میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، سیاحت کو بڑھانے اور ثقافتی ورثے کی اہمیت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک اجلاس آرڈی اے میں منعقد ہوا،جس میں کامران لاشاری ڈائریکٹر جنرل وائلڈ سٹی لاہور نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد نوید افتخارہیڈ آف اربن پلیٹ فارم یواین ڈی پی، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی اے خا لد جاوید گورایہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد جنید تاج بھٹی، محمدا عجا ز ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، عمر اخلاق ریسرچ آفیسر یو این ڈی پی، سندس شاہد ریسرچ آفیسر یو این ڈی پی اور عا ئشہ شاہد ریسرچ آفیسر یو این ڈی پی نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے نے کہا کہ کامران لاشاری کی مفید مشاورت اور تجربے کی روشنی میں راولپنڈی میں سیاحت کو بڑھانے اور ثقافتی اہمیت کے فروغ میں اضافہ کیا جائے گا۔ آر ڈی اے اور یو این ڈی پی کی شراکت سے راولپنڈی کے شہری علاقوں خصوصا راجہ بازار میں پائیدار ترقی میں مدد ملے گی۔ راجہ بازار میں ٹریفک کی روانی اور تاریخی عمارتوں کے تحفظ جیسے مختلف امور کو حل کرنے کے لئے تحقیق، عوام الناس کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے شہرمیں سیاحت کو بڑھانے اور ثقافتی اہمیت کے فروغ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں