Dengue-Flex 16

انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ،،،

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے گلزار قائد کا دورہ کرکے جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا.

دورے کے دوران انہوں نے شہریوں کے گھروں میں جاکر ڈینگی سرولینس کا معائنہ کیا اور شہریوں سے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا.

موجودہ سیزن کے دوران ڈینگی پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے.
ڈپٹی کمشنر انوارالحق

شہریوں کوچاہیے کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں.
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق

ڈینگی پر قابو پانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.
ڈپٹی کمشنر انوارالحق

ڈینگی اور کرونا وائرس جیسی وبائی امراض سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچا جا سکتا ہے.
ڈپٹی کمشنر انوارالحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں