traffic police challan 28

غلط پارکنگ پر8016گاڑیوں کو چالان،،،

راولپنڈی چیف ٹریفک راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے لفٹر انچارج انسپکٹر سرفراز نے راولپنڈی کے مختلف سیکٹرز میں لفٹرز کے ذریعے نو پارکنگ ،ڈبل پارکنگ ،غلط پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ8016مو ٹر سائیکل و گاڑیوں کو چالان ٹکٹ دےے ۔انچارج لفٹر انسپکٹر سرفراز کا کہنا تھا کہ عید کے لیے آنے والے خریداروں کی بڑی تعداد کے باعث شہر کی مرکزی شاہراﺅںمری روڈ، اڈیالہ روڈ، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ ،صدر کینٹ، ٹینچ بازار، چکری روڈاور دیگر کمرشل مقامات پر خریداروںکا بے پنا ہ رش دیکھنے میں آیا۔اس مو قع پرشہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے لفٹرسکواڈ کے ذریعے نو پارکنگ،غلط پارکنگ،ڈبل پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا رہی ہے۔اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کا کہنا تھا کہ شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گااس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے بریفینگ کا عمل بھی جاری ہے لہذاشہری خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو پارکنگ و غلط پارکنگ سے گریز کریں اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں