Security arrangements 10

عیدالاضحی کے موقعہ پر اسلام آباد میں صفائی کے ایکشن پلان،،،

اسلام آباد عیدالاضحی کے موقعہ پر اسلام آباد میں صفائی کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ شہر کو پانچ زون میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔2000 سے زائد کا عملہ اس خصوصی صفائی آپریشن کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے گا ۔ تفصیلات کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شبہریوں کو عیدالاضحٰی کے موقع پر بہترین خدمات دی جائیں ۔شہریوں کی بھرپور تعاون اور عملدرآمد سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں اور بروقت صفائی سے اس شہر کو تعفن اور بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں اسلام آباد میں عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سیوک مینجمنٹ اور دیگر ڈائریکٹوریٹ کے آفسران نے شرکت کی ۔ میئر اسلام آباد کی ہدایت کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف سینیٹیشن نے اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔اس سلسلے میں شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔زون ون میں ایف فائیو ، ایف سکس ، بلیو ایریا ، سید پور اور بری امام شامل ہیں ۔ زون ٹو میں فیصل مسجد ، ای سیون ، ایف سیون ، ایف ایٹ اور جی ایٹ شامل ہیں ۔زون تھری میں ایف ٹین ، ایف الیون ، گولڑہ شریف ، جی ٹین ، جی نائن ، جی الیون شامل ہیں۔زون فور میں ایچ ایٹ ، ایچ نائن ، ایچ ٹین ، ایچ الیون ، آئی ایٹ ، آئی نائن ، آئی ٹین ، آئی الیون شامل ہیں جبکہ زون فائیو میں ہائی وے ، ماڈل ویلج ، حمگ ، شہزاد ٹاﺅن ، راول ٹاﺅن ، مارگلہ ٹاﺅن ، لہٹرار روڈ ، بہارہ کہو کے علاقے شامل ہیں ۔ہر زون کو چیف سینیٹری انسپکٹر سپروائز کرے گا جبکہ سیکٹرز میں سینیٹری انسپکٹر اور سپروائزر اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔ ایکشن پلان کے مطابق سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ عملے کی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تقریباً 2000 سے زائد عملہ خاکروب ، سپروائزری سٹاف ، ٹھیکیدار کا سٹاف اور آفسران ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے ۔اس عمل میں 100 سے زائد گاڑیاں ، ٹریکٹر ٹرالیاں ، گاربیج ، کمپیکٹر ، اسکپ لفٹر ، ٹرک ، ڈمپر ، فرنٹ لوڈر ، شاول ، لوڈرز وغیرہ شامل ہوں گے ۔قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے 40 مختلف مقامات پر 80 سے زائد گڑے کھودیں گئے ہیں اور 2 ایمرجنسی سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جو سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے مرکزی دفتر جی سکس ون فور اور ٹرانسپورٹ سیکشن فائر ہیڈ کوارٹر جی سیون فور میں دن رات کام کریں گے ۔اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہ�

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں