Kotli Satyan 9

کوٹلی ستیاں تا ملوٹ ستیاں مین ڈیفنس روڈ،،،

کوٹلی ستیاں تا ملوٹ ستیاں مین ڈیفنس روڈ جس پر تحصیل کی دو بڑی یونین کونسلیں ملوٹ ستیاں اور سانٹھ سرولہ کی مکل آبادی اور اسکے ساتھ یونین کونسل وگہل کا ایک بڑا موضع باڑیاں پھٹویرا کی خاصی اور اسکے علاوہ آذاد کشمیر کے ضلع باغ کی تمام اور راولاکوٹ کی نصف سے زائد پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیاں روزانہ اس روڈ پر چلتیں ھہں۔ سمجھ سے بالاتر ھے کہ اس روڈ کی تعمیر برسا برس گزر گئے مکمل نہں ھو رھی اور آخر کیوں ھر دورحکومت میں اسکی تعمیر کو نظرانداز کیا گیا ، آج اس روڈ پر دن رات ٹرانسپورٹ چل رھی ھے اور اسی نسبت سے اس کی خستہ حالی اور کھڈوں میں روز بروز اضافہ ھو رھا ھے مگر اسکی فوری تعمیر کے آثار نظر نہں آرھے آگے پہاڑی علاقے میں لک ڈالنے کا سیزن بھی ختم ھوتا ھوا نظر آرھا ھے ھم سمجھتے ھہں کہ اس روڈ پر آباد وہ سیاسی شخصیات جو سابقہ اور موجودہ حکومت کے منتخب نماندوں کے ساتھ قریبی مراسم رکھتے تھے اور رکھتے ھہں انکی دانستہ کوتائیوں کیوجہ سے آج صورت بنی ھوئی ھے۔ وہ صاحبان ذاتی کام تو فوری کروا لیتے تھے اور لیتے ھہں مگر اگر وہ منتخب نماندوں کو زور دیکر اس روڈ کی تعمیر کلئے مطالبہ کرتے تو یقننا” یہ روڈ کب کی تعمیر ھو چکی ھوتی مگر ان حضرات نے بجائے اس وسیع تر قومی مفاد کے اپنے چھوٹے موٹے کاموں کو ترجہی دی جس سے آج یہ اھم سڑک کھنڈرات میں تبدیل ھو چکی ھے۔ یہ حقیقت ھے اور حقیقت ذرا تلخ ھوتی ھے مگر اسے باآخر تسلیم ھی کرنا پڑتا ھے۔ اور غلطیوں کی درستگی کسی وقت بھی کی جا سکتی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں