RPO Rawalpindi 9

ماڈرن میس ہال، آڈٹیوریم،کیفے ٹیریا اور جم کا افتتاح

راولپنڈی آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے شہداء کے نام سے منسوب ماڈرن میس ہال، آڈٹیوریم،کیفے ٹیریا اور جم کا افتتاح کر دیا

فورس کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ ماڈرن میس ہال، آڈٹیوریم،جم اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر آرپی او کا سی پی او احسن یونس کو خراج تحسین،

سی پی او کی جانب سے آرپی او کو بریفنگ، اپنی فورس کو بہترین سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،سی پی او

شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ماڈرن میس ہال کو کانسٹیبل الطاف حسین شہید اور آڈٹیوریم کو سب انسپکٹر ارشاد حسین شہید کے نام سے منسوب کیا گیا، پولیس

ماڈرن میس ہال میں ائیر کنڈیشن، بہترین کھانا، چائے، کافی،جوسز اور دیگر بہترین معیار کی اشیاء بازار سے انتہائی ارزاں نرخوں پرافسروں و جوانوں کیلئے دستیاب ہیں،

پولیس اہلکاروں کی تفریح کیلئے میس ہال میں گیمز اور ایل ای ڈی کا انتظام کیا گیا ہے، پولیس

میس ہال کے اوپر جمنیزیم، لائبریری اور بلئیرڈ گیم کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بالائی منزل میں کانسٹیبلری کی رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے، پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں