راولپنڈی سی پی اوراولپنڈی احسن یونس کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بناتے ہوئے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آٹومیٹڈڈرائیونگ ٹیسٹ ویڈیو سسٹم کا آغاز کر دیا۔جس کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے ہر شہری کی آن لائن ویڈیوپی آئی ٹی بی (PITB)کے سرور سے براہ راست مانیٹر ہو گی۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا تھاعوام الناس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے ساتھ اس میں جدت لاتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے آن لائن ویڈیو سسٹم انتہائی ضروری ہے تا کہ سفارش اور کرپشن جیسے عناصر کو ختم کیا جا سکے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ہال میں موجود12کاونٹر پر موجودٹریفک سٹاف کے ذریعے شہریوں کی معاونت کی جا رہی ہے جبکہ ہال میں خصوصی یونیفارم میں انتہائی پڑھے لکھے ٹریفک آفیسرشہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوتے ہیں۔