Raja Bazaar 26

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی راجہ بازار میں ناجائز تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف کاروائی۔

راولپنڈی ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سیکٹر رائے بشیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انچارج سٹی سیکٹر چوہدری محمد قاسم نے اپنی نگرانی میں اپنی ٹیم اور لفٹر کے ہمراہ مل کر راجہ بازار میں سٹی صدر روڈ، امپیریل مارکیٹ،گنج منڈی روڈاور باڑا مارکیٹ کے علاوہ مختلف مقامات پر ناجائز تجاوزات و نو پارکنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے51گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 8ریڑھیوں کو قبضے میں لیا اوردرجنوں ٹھیلوں کو ختم کیا۔ڈی ایس پی ٹریفک سٹی رائے بشیرکا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن کے نرمی کے دنوں میں راولپنڈی شہر میں دوسرے شہروں سے آنے والے خریداروں کی وجہ سے رش میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی کوبر قرار رکھنے کے لیے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں ،ناجائز تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انھیں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔انچارج سٹی سیکٹر محمد قاسم کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ،نو پارکنگ اور ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا عمل بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے۔شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ ذمہ دارکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو پارکنگ سے گریز کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں