Women's resistance 19

ٹریفک وارڈن سے دوران ڈیوٹی ناروا سلوک اور مزاحمت کرنے والے 03 ملزمان اٹک سے گرفتار

راولپنڈی ٹریفک وارڈن سے دوران ڈیوٹی ناروا سلوک اور مزاحمت کرنے والے 03 ملزمان اٹک سے گرفتار۔

گرفتار ملزمان میں بشیر حسین، صبا بشیر اور روبینہ بشیر شامل ہیں۔ پولیس

ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن سے خواتین کی مزاحمت اور ناروا سلوک کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات دیے تھے۔ پولیس

ایس پی راول ڈویژن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کا فوری ٹاسک دیا تھا۔ پولیس

وارڈن نے غلط ڈرائیونگ پر ملزمان کی گاڑی کو روکا اور چالان کرنے لگا تو ملزمان نے مزاحمت اور ناروا سلوک کیا تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں