Baby recovery 14

خیابان سر سید راولپنڈی سے آغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرا کر اغوا ء کار کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد تھانہ ترنول پولیس کی کاروائی خیابان سر سید راولپنڈی سے آغواء ہونے والا بچہ بازیاب کرا کر اغوا ء کار کو گرفتار کر لیا۔

ترنول پولیس پارٹی نے بچہ سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب سے بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد پولیس نے یوسف خان نامی بچے کے اغواء کی اطلاع پر فوری طور پر متحرک ہوئی۔

ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک نے فوری طور پر تھانہ ترنول کے علاقے میں ناکہ بندی کی ہدایت جاری کی

ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ترنول ارشد علی معہ اے ایس ائی محمد اسحاق اور جوانوں نے ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل شروع کردیا

اسی دوران راولپنڈی کی طرف ایک مشکوک رکشہ آتا ہو نظر آیا جس نے پولیس کو دیکھ کر رکشہ کی رفتار بڑھا دی

پولیس پارٹی نے رکشہ کا تعاقب کیا سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب رکشہ روکنے میں کامیاب ہوگئے رکشے کی تلاشی پر اغواء شدہ بچہ بازیاب کرالیا

اغواء کار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ملزم سے مزید انکشافات کی توقعات

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا

بچے کے ورثاء نے اسلام آباد پولیس کی بروقت کاروائی پر شکریہ ادا کیا اور ترنول پولیس کی کارکردگی کو سراہا

ترجمان اسلام آباد پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں