کہوٹہ، مری، کوٹلی ستیا ں، کلر سیداں آج بھی پسماندہ ترین علاقےہیں راجہ طارق عظیم

raja-tariq-azim

کہوٹہ:عوام اور علاقے کی خدمت جاری رکھوں گا، میرے دروازے حلقہ این اے ستاون کی عوام کیلئے جو بیس گھنٹے کھلے ہیں، مظلو موں کی مدد کرکے دلی سکو ن محسو س کرتا ہو ں، حلقہ این اے ستاون کی حالت دیکھ کر افسو س ہوتا ہے اور دل خو ن کے آنسو روتا ہے، کہوٹہ، مری، کوٹلی ستیا ں، کلر سیداں آج بھی پسماندہ ترین علاقے ہیں، یہاں کی عوام آج بھی پانی بجلی، گیس، سڑک، گلیا ت، کھڈیوٹ میں بنیادی صحت ،سڑک جیسی بنیا دی سہولیا ت سے محرو م ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز فر زند کہوٹہ امید وار برائے قو می اسمبلی حلقہ این اے ستا ون راجہ طارق عظیم نے نمائندہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ عوام کا ساتھی تھا ہوں اور رہونگا، عوام کی خدمت کرکے دلی سکو ن محسو س کرتا ہو ں، انشا اللہ عوام کی خدمت اپنی آخری سانس تک جاری رکھوں گا، انہو ں نے مزید کہاکہ سابقہ و موجودہ عوامی نمائندو ں نے صرف اپنے مفادات کی سیاست کی اور اس حلقے کی عوام سے مزاق کیا، انہوں نے مزید کہاکہ میری پنجاب حکو مت سے بات چل رہی ہے انشا اللہ بہت جلد کہوٹہ کی عوام کو خو شخبر ی سناؤ نگا، کہوٹہ کی خدمت بغیر سیٹ کے کر رہا ہوں اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہو نگا۔