کہوٹہ کے مسائل حل نہیں ہوتے جدو جہد کرتا رہو نگا راجہ رفاقت حسین جنجو عہ

Raja Raffakat Hussain

کہوٹہ: ہمیشہ کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا، جہاں سمجھا کہ عوام اور علاقے کو فائدہ ہو گا وہاں آواز اٹھا ئی، کہوٹہ موجودہ جدید دو ر میں بھی پسماندہ ترین علاقہ ہے، جب تک کہوٹہ کے مسائل حل نہیں ہوتے جدو جہد کرتا رہو نگا، عوام اور علاقے کی خدمت کیلئے میدان سیاست میں قدم رکھا تھا اور انشا اللہ اپنی آخری سانس تک کرتا رہونگا، عوام کی حالت دیکھ کر افسو س ہوتا ہے، ہمارا علاقہ آج بھی بہت پیچھے ہے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز کہوٹہ شہر کی سیاسی و سماجی شخصیت صد ر یو تھ ونگ مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین جنجو عہ نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ کی پسماندگی کے خلاف آواز بلند کرتا رہونگا، کہوٹہ ہمارا علاقہ ہے اور میں نے کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی اور اپنی آخری سانس تک کرتا رہونگا، انہوں نے مزید کہاکہ عوام اور علاقے کی خدمت کیلئے میدان سیاست میں قدم رکھا تھا۔