تنظیم سازی میں نظر انداز کرنے پر کارکنا ن میں شدید غم و غصہراجہ خورشید احمد

Raja Khurshid Ahmed

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)سابق تحصیل صد ر راجہ خورشید احمد ستی کو موجود ہ تنظیم سازی میں نظر انداز کرنے پر کارکنا ن میں شدید غم و غصہ، راجہ خورشید احمد ستی نے مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا اور کارکنان کو چھتری کے نیچے رکھا، موجو دہ تنظیم سازی میں انکو نظر انداز کرنا افسو سناک ہے، اس سے پارٹی کمزو ر ہو گی اور آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ہم چیر مین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیا جائے ورنہ حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سات سے پی ٹی آئی کو نقصان کا خدشہ ہے، راجہ خورشید احمد ستی کی پاکستان تحریک انصاف کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جن میں محمد اسماعیل، ابراہیم ستی، حق نواز عبا سی، شمریز خان، سلطان محمو د، محمد عاصم، بابر نزیر ستی، شا ہ نواز اعوان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ تنظیم سازی میں پیسے والے لوگوں کو آگے لایا گیا، جن لوگوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں اور مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا انکو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے جو کہ افسو سناک ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان خو د اس چیز کا نوٹس لیکر راجہ خورشید احمد ستی جیسے دلیر مخلص کارکن کو عزت دیں اور پارٹی کی ذمہ داریاں دیں تاکہ پارٹی مضبو ط و فعال ہو سکے۔