بارشوں کے بعد ملک بھر میں اب شدید ترین سردی کی پیشگوئی

بارشوں کے بعد ملک بھر میں اب شدید ترین سردی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا، سردی بھی اسی شدت سے پڑے گی۔

شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر پاکستانیوں کوموسم بدلنے کے بعد بھی اچھی خبریں نہیں ملے گی، کیوں کہ محکمہ موسمیات نے اب ملک بھر میں شدید ترین سردی کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک بارشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویوز، برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافے، سیلاب اور اس کے بعد کولڈ ویوز کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق پاکستان میں موسمياتی تبديلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، جنہیں نظر انداز نہيں کیا جا سکتا۔ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ غير معممولی بارشوں کے بعد اب ملک میں موسم سرما کے دوران سردی بھی شدید پڑے گی۔

محکمہ موسمیات نے ایکسٹریم کولڈ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہر موسم اپنے معمول سے زيادہ شدت سے آئے گا

جواب دیں