ربیعہ امجدعباسی نے 1070نمبر حاصل کرکے

مری راولپنڈی بورڈ میٹرک کے نتائج ربیعہ امجدعباسی نے 1070نمبر حاصل کرکے کانونٹ سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ربیعہ امجد عباسی کشمیر پوائنٹ مری کے امجد عباسی کی چھوٹی صاحبزادی ہیں۔ربیعہ امجد نے اپنی نمایاں کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے گزشتہ دن ہو ہونے والے نتائج میں مری کی بچیوں نے نمایاں نمبرز اور اپنے اپنے سکولوں میں پوزیشن حاصل کر کے لڑکوں پر سبقت بھی حاصل کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ملکہ کوہسار مری میں تعلیمی میدان میں بچیاں کامیابی کے جھنڈے بلند کر رہی ہیں۔جبکہ لڑکے سیاسی جماعتوں کے ہی جھنڈے بلند کر کے رزلٹ والے دن شرمندگی کی علامت بنے ہوئے نظر آتے ہیں۔ربیعہ امجد بیورو چیف مری محمد عتیق عباسی کی بھتیجی ہیں۔

مری نیوز ڈاٹ کام کی پوری ٹیم  کی جانب سےربیعہ امجد عباسی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارِ 

جواب دیں