ربیع الاول رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے سردار وسیم احمد خان

Rabi Awal

کلرسیداں (عبدالعزیز پاشا ) ممتاز نوجوان کاروباری سیاسی سماجی شخصیت سردار وسیم احمد خان نے سدھن ہاوس میں پریس کلب کلر سیداں کے صدر ارشد محمود چوہدری اور سینئر نائب صدر عبدالعزیز پاشا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ قیامت تک انسانیت کے لیے بہترین ہے۔ نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ رحمتوں کے نزول اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا مہینہ ہے۔ ہر مسلمان کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کا مہینہ۔ کا پیغام لاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ پوری انسانیت کے لیے خیر و بھلائی ہے۔ سردار وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، کردار اور تعلیمات ہی سعادت اور نجات کا باعث ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ نہایت شفقت اور محبت سے پیش آتے تھے۔ آپ کی تعلیمات مقدس امن و سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں جس پر عمل پیرا ہو کر معاشرہ جنت کا عملی نمونہ بن سکتا ہے۔سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرع اس سال بھی دنیا بھر کے عاشقان مصطفیﷺ12 ربیع اول جشن میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ مناہیں گے،نہوں نے کہا کہ سرورِ کائنات حضرت محمدؓ کی حیثیت اس کائنات میں اس بے مثال آفتاب کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا آپؓ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں آپ ؓ نے دشمنی کو محبت میں اور بیگانگی کو یگانگت میں تبدیل کرنے کی تعلیم دی انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ؓ کی زندگی اپنے اندر اعلی اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے آپ ؓ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا آپ ؓ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت نہیں فرمائی آپ ؓ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیاانہوں نے کہا عشق مصطفیﷺہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے