کہوٹہ کی عوام ہر مشکل وقت میں سب سے آگےقاری عثمان عثمانی

کہوٹہ (ملک محمو د اختر سے)کہوٹہ کے شہریوں نے سیلا ب زد گا ن کیلئے ریکارڈ فنڈز دیکر ثابت کیا کہ کہوٹہ کی عوام ہر مشکل وقت میں سب سے آگے نظر آئے گی، کہوٹہ کے شہریوں نے مختلف تنظیموں اور فلا حی اداروں کو لاکھوں رو پوں کے فنڈز دیکر پاکستانیوں کی مدد کی، اہلیان کہوٹہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز ضلع راولپنڈی کی مشہو ر مذ ہبی شخصیت ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ کہوٹہ کی عوام نے بڑی فراخدلی کیسا تھ سیلا ب زد گان کی امداد کیلئے دل کھو ل کر نقد رقم اور عطیا ت دیئے ہیں، جو خو ش آئند ہیں، انہو ں نے مزید کہاکہ آج پاکستان پر مشکل وقت ہے اور پو ری پاکستانی قو م یکجان ہو کر اپنے بھائیوں کی مدد کر رہی ہے ہمیں آج ایک ہونا ہو گا اور ہماری جتنی مدد ہو سکتی ہے وہ سیلا ب زد گان کی کرنی ہوگی کیو نکہ آج انکو ہماری ضرورت ہے اور ہم سب ایک ہیں، قاری عثمان نے مزید کہاکہ کہوٹہ کے شہریوں کا جو ش و جذبہ دیکر دل کو سکون ملتا ہے، کہوٹہ کی عوام نے جس طر ح مشکل وقت میں سیلا ب زدگان کی مدد کی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا تو کہوٹہ کی عوام سب سے آگے نظر آئے اور پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ہے۔

جواب دیں