مال روڈ مری پر واک کا انعقاد

  1. مری عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے پنجاب ٹورزم اسکواڈ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن کی سربراہی میں مال روڈ مری پر واک کا انعقاد۔پنجاب ٹورازم اسکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے جی پی او چوک میں پریڈ کی اور موٹر سائیکل ریلی کیساتھ مال روڈ پر واک کی۔مال روڈ مری میں پنجاب ٹورازم اسکواڈ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا نظر آیا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنر کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر ورلڈ ٹورازم ڈے ہے اور اقوام متحدہ کا موٹو ری تھنک ٹورازم کے بارے میں بتایا کہ کسطرح ہم کرونا وبا کے بعد ٹورازم کو فروغ دے سکتے ہیں۔پنجاب ٹورزم اسکواڈ سیاحت کے فروغ،سیاحت کی صنعت کو ترقی دینے اور سیاحت میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہیگا۔