پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ مافیا نے کرائے کم نہ کیے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا

Public transport

مری:حکومت کیطرف سے پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی کے بعد نہ ٹرانسپورٹ کراۓ کم ہوۓ نہ مہنگائی۔افسر شاہی کی بنا پر ہر مافیا عوام کو لوٹنے میں مشغول۔جس چیز میں ایک مرتبہ اضافہ ہوجاۓ اسکو کم کرنے کیلیئے بھی کیا فوج کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔؟کہ حکومتی خزانہ سے بھاری تنخوائیں لینے والی بیورو کریسی اور افسر شاہی عوام کی حالت زار پر رحم کھا کر اپنے فرائض منصبی ادا کرئیگی۔عوام الناس کا سوال۔وفاقی حکومت کیطرف سے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بناۓ جانے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں تو کمی واقع ہوئی مگر ٹیوٹا ہائی ایس۔کوسٹر۔سوزوکی۔ٹیکسی کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ نے مری راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اور مری بھر کے دیہی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں نے کرایوں میں کمی نہیں کی اور نہ ہی آٹا۔چینی۔گھی۔آئل۔سبزی دودھ دہی کے رہٹ کم ہوسکے جس سے عوام الناس بددستور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔اور سوال پوچھ رہی ہیکہ کیا اب پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کو کم کرنے کیلیئے افواج پاکستان کو ہی کردار ادا کرنا پڑے گا کہ حکومتی خزانہ سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے بھاری تنخواہ لینی والی بیورو کریسی بھی کچھ اقدامات کر کہ اپنے۔ فرائض منصبی ادا کرئیگی۔