کہوٹہ: پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باجود تحصیل کہوٹہ اور اس گردنواح اور راولپنڈی سے کہوٹہ اور کہوٹہ سے راولپنڈی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں کمی نہ کی جس بڑی وجہ آر ٹی اے راولپنڈی کے زمہ داران سمیت سٹی ٹریفک پولیس کے حکام کی طرف سے عوام کو حکومتی سطح دیئے گے ریلیف کے احکامات پر عملدرآمد نہ کروانا ہے تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے کہوٹہ کلرسیداں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تحصیل کہوٹہ کے شہر مری اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں چلنے والی لوکل ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹروں نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سمیت سٹی ٹریفک پولیس کے حکام اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق احمد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر کا حکومتی کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو دیے گے ریلیف کے احکامات پر عملدرآمد نہ کروانا ہے جو حکومت وقت کو بیوروکریسی کی طرف کوبدنام کرانا ہے
