پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ظفر علی شاہ اور وحید کمال کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، جہاں دلائل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔جس پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ 2013ء کی اسمبلی کی معیاد 2018ء میں ختم ہوچکی تو پھر یہ معاملہ غیر مؤثر ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خ…

جواب دیں