پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کے بند

PTCL

مری کے معروف سیاحتی مقام کشمیر پوائنٹ میں پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز بدھ کے دن سے بند۔پی ٹی سی ایل آفس سے چند قدموں پر کسی نے بدھ کے دن کچرے کو آگ لگ لگائی جس سے پی ٹی سی ایل کی مین کیبل جل گئی۔جو جمعرات کے رات گئے تک بحال نہ کی جا سکی۔ویو فورتھ روڈ پر کچرے کو گزشتہ دن ایک پلی میں ڈال کر آگ لگانے سے ٹیلی فون کیبل جل گئی۔پی ٹی سی ایل کے لا ئن سٹاف کے مطابق مذید 24 گھنٹے سروس بحال کرنے میں لگ سکتے ہی۔بدھ کے دن سے سروسز بند ہونے کے باوجود چند فرلانگ دور پی ٹی سی ایل حکام خواب خرگوش میں رہے۔صارفین کیطرف سے پی ٹی سی ایل کے 1218.1236 نمبرز پر شکایات کے اندراج کے بعد پی ٹی سی ایل کا عملہ جاگا۔نیٹ سروس بند ہونے سے کشمیر پوائنٹ کی کاروباری تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔