مظاہرین نےٹاٹر جلا بھی جلا کر تین گھنٹوں سے زائد ٹریفک بلاک

مری:جھیکاگلی میں اہل مسیاڑی کا احتجاج۔مظاہرین نےٹاٹر جلا بھی جلا کر تین گھنٹوں سے زائد جھیکاگلی سے ہر طرف جانے والی ٹریفک بلاک کیئے رکھی۔پیپلز پارٹی کی رہنما رکن قومی اسمبلی وفاقی توکل پرسن شازیہ مری کو بھی احتجاجی مظاہرین نے نہیں گزرنے دیا۔شازیہ مری کو مجبوراً واپس جانا پڑا۔احتجاجی مظاہر اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری کے تبادلے اور مری امپرومنٹ ٹرسٹ کے کرپٹ ملازمین کو یہاں سے ہٹانے کا مطالبہ اور گراۓ جانے والے گھروں کی دوبارہ تعمیر اور نقصان کے معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔تین گھنٹوں بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا مظاہرین کے پاس پہنچے۔انجمن اتحاد مسیاڑی کے نمائندہ وفد سے مذاکرات شروع کیئے۔روڈ تین گھنٹوں تک بند ہے۔مظاہرے سے اہل مسیاڑی کی نمائندہ تنظیم کےبانی قمر الزمان عباسی۔پروفیسر حماد عباسی۔عام آدمی تنظیم کے نقاش عباسی۔ایم۔ڈی ایف کے عثمان نصیر۔تحریک انصاف لیبر ونگ کے رائیس عباسی۔متاثرین ایکسپریس وے ایکشن کمیٹی کے کامران عباسی۔ہوٹل ایسوسی مری کے رہنما سلیم اکابر عباسی امجد عباسی اور دیگر نے خطابات کیئے۔

جواب دیں