معصوم طلباء وطالبات احتجاج کے باعث سڑکیں بلاک عرفان عباسی

protest

                مری:وزیر اعظم میاں شہباز شریف،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی کال پر پنجاب میں ہونے والے نام نہاد احتجاج کو فوری بندکروایا جائے عوام کے بنیادی حقوق کو بحال کرنے کے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کے رہنماء وچیئرمین ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے راجہ عرفان عباسی نے اپنے بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان اورتحریک انصاف وطن عزیز کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج نے عوام کی زندگیاں عذاب بنارکھی ہے لوگ اپنے پیاروں کو ہسپتالوں میں نہیں پہنچاسکتے جس کے باعث کئی بیمار افراد بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث اپنی زندگیوں کی بازی ہار چکے ہیں،سکولوں کے معصوم طلباء وطالبات احتجاج کے باعث سڑکیں بلاک ہونے سے اپنے گھروں کو نہیں پہنچ رہے والدین بچوں کو سکولوں میں خوف کی وجہ سے نہیں بھیج رہے سرکاری ملازمین اپنے دفاتر نہیں جاسکتے جبکہ دیہاڑی دار مزدور وں کے کام بھی مکمل بندہونے سے انکے خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایسا احتجاج جس سے غریب عوام متاثر ہو ں کی کسی صورت اجازت نہیں ہونی چاہیے پنجاب پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے چند لوگوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہیں جو آئین وقانون کے مطابق عوام کے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی انہوں نے کہا کہ یہ فسادفوری بندکرواکر عوام کو فوری ریلیف دیاجائے۔