کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا بازار گر م

کہوٹہ شہر میں مہنگائی کا بازار گر م، ٹماٹر 350رو پے فی کلو،پیا ز300سے350رو پے فی کلو فی کلو جبکہ بھنڈی 150رو پے،تو ری 200رو پے فی کلو، کیلا150رو پے فی کلو فرو خت ہو رہا ہے، جبکہ فروٹ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں فروٹ میں سیب150سے200رو پے فی کلو، کیلا100سے170رو پے فی درجن، آم 150سے220رو پے فی کلو، انگو ر 200سے300رو پے فی کلو فرو خت ہو رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے سخت تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ایک طر ف سیلا ب نے تباہی مچارکھی ہے جبکہ دو سری جانب کہوٹہ کے بااثر تا جر عوام کو کھنڈی چھری سے زبحہ کر رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی اؤ راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے اور با اثر تا جرو ں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے اور ملک تباہی کے دہانے پر ہونے کے باوجود عوام کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹنے والے تاجروں کے خلاف مقد مات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں