سٹیشن ہیڈکوارٹر مری کی جانب سے مری پریس کلب کے عہددارن و ممبران کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر محمد کلیم تھے اس موقع پر مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی ، مری الیکٹرونک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی ، مری یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید تاج حسین بخاری و دیگر میڈیا نمائندگان نے سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر محمد کلیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ سٹیشن کمانڈر اور انکی پوری ٹیم نے کینٹ ایریا ایریا میں تزین وآرائش سمیت سیاحوں کو بہترین سیرو تفریحی کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر محمد کلیم نے بھی مری میڈیا کی مثبت رپورٹینگ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح آئندہ بھی مری کے لیے مثبت رپورٹینگ کرتے رے گے ۔
