، مسلم لیگ ن نے جب بھی حکو مت سنبھالی تو بڑے بڑے منصو بے ڈاکٹر محمد عارف

Dr. Muhammad Arif,kahuta

کہوٹہ:پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک کو مشکل ترین وقت میں سنبھالا اور ترقی کی راہوں پر گامزن کیا، پاکستان نے جتنی ترقی میاں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں کی اتنی آج تک کسی دو ر میں نہیں، مسلم لیگ ن نے جب بھی حکو مت سنبھالی تو بڑے بڑے منصو بے لیکر آئی جن میں موٹر وے، میٹرو بس، سی پیک شامل ہیں جن کے بعد پاکستان ترقیافتہ ممالک کے برابر کھڑا ہوا اور ریکارڈ ترقی کی، انشا اللہ آئندہ حکو مت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صد ر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان جب مشکل ترین حالات میں تھا تو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو سنبھالا اور آج الحمد اللہ پاکستان دو بارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہو رہا ہے، بہت جلد ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی آجائے گی اور مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔