مری میں مون سون شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

ملکہ کوہسار مری میں مون سون شجر کاری مہم زور و شور سے جاری اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے شہر کی معروف درسگاہ گورنمنٹ ایم سی علامہ اقبال ماڈل پرائمری،سکول بوائز اورتحصیل بھر میں مون سون شجر کاری مہم کی تقریبات منعقد ہوئیں،علامہ اقبال ماڈل سکول کی شجرکاری مہم کے مہمان خصوسی ڈی ڈی ای او مری عتیق الرحمن اور میونسپل رینج آفیسر مری جاوید الرحمن عباسی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا انہوں نے سکول کے ننھے طالب علموں سے کہا کہ مری کا حسن پہاڑوں اور درختوں سے ہے اور درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ملک پاکستان کا ہر شہری اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائے کیونکہ درخت انسانی بقا کے ضامن ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں شجر کاری کے ساتھ ان کی حفاظت بھی ہمارا اولین فرض ہے،مونسپل رینج آفیسر جاویدالرحمن نے کہا کہ شجر کاری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اسکول کے ننھے بچوں کے ساتھ اے ای او شہاب احمد،سکول ہیڈ سید زوالفقار حسین شاہ،پی ٹی یو کے وی پی سید واجد حسین شاہ،سابق لیڈی کونسلر شکیلہ صابر،سینئر جرنلسٹ بابرمغل، محمد سلیم،محمد نصیر،قاری عبدالحمید، محمد عرفان محمد جاوید و جملہ سٹاف نے بھی پودے لگائے،شجرکاری مہم میں شہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان اور سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔

جواب دیں