پنڈدادنخان(عدنان یونس،سلیمان شہباز) قدرتی خزانوں سے مالا مال اور انڈسٹریل زون ہونے کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان کی پسماندگی ختم نہیں ہوسکی،پنڈدادنخان کو ضلع بنانے کے حق میں ہیں تحصیل بھر کے عوام چوہدری عابد اشرف جوتانہ کے ساتھ ہیں ضلع کا درجہ ملنا اور مسائل کا حل ہمارا بنیادی حق ہے پنڈدادنخان سے سالانہ بھاری ریونیو حکومت کو جاتا ہے جبکہ معدنیات کا بڑا حصہ جوکہ پنڈدادنخان میں ہے ضلع چکوال شامل کردیا گیا تھا،چوہدری سلیم انجم تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری سلیم انجم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان انڈسٹریل زون ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی خزانوں کا بڑا ذخیرہ ہے جہاں سے حکومت کو سالانہ بھاری ریونیو جاتا ہے جبکہ پنڈدادنخان کا بڑا حصہ جوکہ معدنیات سے مالامال ہے وسائل پنڈدادنخان کے استعمال ہوتے ہیں اور قیمتی معدنیات کا ریونیو ضلع چکوال کو دے کر تحصیل پنڈدادنخان کو پسماندگی کی دلدل میں دھونس دیا گیا ہے جو کہ ہماری تحصیل کے ساتھ بڑا ظلم ہے 1886میں پنڈدادنخان کمشنری کا درجہ حاصل تھا بعد میں ضلعی ہیڈکواٹر بھی رہا اور آج کے ترقی یافتہ دور میں بڑا انڈسٹریل زون کو تحصیل کے درجے پر رکھنا ناانصافی ہے سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے پنڈدادنخان کے لوگوں کے لیے جو اقدام اٹھایا ہے تحصیل بھر کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ بھرپور کوشش کرتے ہوئے انشااللہ پنڈدادنخان ضلع بنوائیں گے کیونکہ یہ اہلیان علاقہ کا بنیادی حق ہے پنڈدادنخان ضلع بنے گا تو ہمارے دیرینہ مسائل حل ہوں گے نہیں تو ہم سیاست کی بھینٹ چڑھتے رہیں تحصیل پنڈدادنخان کے عوام باشعور ہیں چوہدری عابد اشرف نے جو نعرہ لگایا تھا اپنی دھرتی اپنا لیڈر انشااللہ آمدہ الیکشن میں عوام اس پر عمل پیرا ہوں گے
