کلرسیداں(عبدالعزیزپاشا)پٹرولنگ پولیس بحریہ ٹاون کے عملہ کی بڑی کاروائی۔دوران ناکہ بندی سنگین مقدمہ میں اشتہاری ملزم گرفتار۔ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی رضاءالللہ خان کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے انعام کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس فیز 8کے انچارج سب انسپکٹر محمد سیاب۔سب انسپکٹر عمران خالق اور اے ایس آئی راجہ ادریس نے دوران ناکہ بندی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سنگین مقدمہ میں عرصہ دراز سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے روات پولیس کے حوالے کر دیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر راولپنڈی ریجن پٹرولنگ افسران نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
